پرانے ڈیٹا کی بنیاد پر امریکی حملہ، ایران میں اسکول تباہ، 175 بچیاں شہید

ایران میں اسکول پر میزائل حملے کا ذمہ دار امریکا قرار، 175 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں اسکول پر امریکی حملے کی غلطی سے 175 افراد جاں بحق

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی اخبار نے ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ہے، جس میں 175 افراد جان سے گئے۔ امریکی فوج کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ پرانے ڈیٹا کے استعمال کی وجہ سے یہ حملہ ہوا۔

امریکی اخبار کے مطابق، 28 فروری کو شجرہ طیبہ ایلیمینٹری اسکول پر امریکی ٹوما ہاک میزائل کا حملہ ایک غلطی تھی، جبکہ اصل نشانہ قریب واقع ایرانی فوجی اڈہ تھا۔ اس حملے میں 150 سے زائد بچوں سمیت 175 افراد شہید ہوئے۔

تحقیقات کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ کے افسران نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی سے فراہم کردہ پرانا ڈیٹا استعمال کیا، اور یہ واضح نہیں ہوا کہ اس ڈیٹا کو ڈبل چیک کیوں نہیں کیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق، تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں