کراچی میں پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی، جس کا نام ‘انفینٹی’ رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 26 مارچ کو شروع ہوگا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کی گئی۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار اہم رہا ہے، پی ایس ایل ایک فیملی ہے اور سب ایک ٹرافی کے لیے لڑیں گے۔
ٹرافی کا نام ‘انفینٹی’ رکھا گیا ہے اور اسے مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پہلی بار ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔















