بحیرہ احمر اور فجیرہ کے راستے ایکسپورٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

وفاقی وزیر تجارت نے بحیرہ احمر اور فجیرہ کے راستے سے ایکسپورٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بحیرہ احمر اور فجیرہ کے راستے ایکسپورٹ متاثر نہ ہونے کی یقین دہانی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہونے کی وجہ سے ہماری ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچ رہی ہے۔ وزیراعظم نے تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا وعدہ کیا ہے اور اضافی قیمتوں کا بوجھ حکومت خود برداشت کرے گی۔

وفاقی وزیر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ایکسپورٹرز کو زیادہ سبسڈی نہیں دی جا سکتی، کیونکہ ہم اس پروگرام کے تحت ہیں اور معاہدے نہیں چھیڑے جا سکتے۔

جام کمال خان نے مزید بتایا کہ عمان، فجیرہ اور بحیرہ احمر کی تجارت متاثر نہیں ہوئی، جبکہ قطر، بحرین اور دبئی میں تجارتی بیڑے متاثر ہوئے ہیں۔ کراچی پورٹ پر مڈل ایسٹ جانے والے جہاز رکے ہوئے ہیں اور متبادل تجارتی روٹ پر بات چیت جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر ممالک کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر ایرانی سیستان بلوچستان متاثر ہوا تو پاکستان کا بلوچستان بھی متاثر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں