پاک فوج کے آپریشن غضب للحق میں 641 افغان طالبان کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کی بلا اشتعال کارروائی کے جواب میں پاک فوج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 243 چیک پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں 65 دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔
پاک فوج نے شوال شمالی وزیرستان کی سرحد پر افغان طالبان کی پوسٹ کو بھی مؤثر کارروائی کے ذریعے تباہ کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق جاری رہے گا اور اپنے اہداف کے حصول تک مکمل کیا جائے گا۔















