امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں نشانہ بنانے کے لیے کچھ نہیں بچا، جب چاہوں جنگ ختم ہو جائے گی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نشانہ بنانے کے لیے اب کچھ نہیں بچا، اور جب چاہوں جنگ ختم ہو جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، اور جنگ نے کافی حد تک اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور کارروائی منصوبے سے آگے بڑھ چکی ہے۔ ان کے مطابق چھ ہفتوں کے اصل منصوبے کے مقابلے میں بھی زیادہ نقصان ہوا ہے۔
دوسری جانب، ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جس سے 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ ایران کا کہنا ہے کہ کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔













