ایرانی وزیر کھیل نے امریکا میں فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، موجودہ حالات کے باعث شرکت ممکن نہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے اعلان کیا ہے کہ ایران موجودہ حالات میں فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کے بعد ایران کے لیے وہاں کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت ممکن نہیں رہی۔
ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہو رہا ہے، لیکن ایران کے گروپ میچز امریکا میں رکھے گئے ہیں، جس کے باعث ایرانی حکومت کے لیے یہ ایک حساس مسئلہ بن گیا ہے۔
احمد دنیا مالی نے کہا کہ ملک میں جاری جنگی حالات کے سبب عوام، خصوصاً بچوں کی سلامتی خطرے میں ہے، اس لیے کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے حالات موزوں نہیں ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ ایران کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں واضح بیان دیا ہے۔ قبل ازیں ایران کی فٹبال فیڈریشن کے صدر نے بھی خدشات کا اظہار کیا تھا۔
دوسری جانب فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا کہ امریکی صدر نے ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں خوش آمدید کہنے کا اعادہ کیا ہے۔













