امریکی سینیٹر کی ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی پر شدید تنقید

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ایران جنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی کو غیر مربوط قرار دیا۔ جنگی مقاصد میں ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی شامل نہیں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی سینیٹر کی ایران جنگ پر ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی پر تنقید

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینیٹر کرس مرفی نے ایران جنگ میں ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکام کانگریس کو دی گئی خفیہ بریفنگ میں کوئی مربوط منصوبہ پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مرفی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے دو گھنٹے طویل بریفنگ میں شرکت کی اور عوام کو یہ بتانا اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ قانون سازوں کو کیا بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے یہ منصوبے غیر مربوط اور نامکمل ہیں۔

مرفی نے کہا کہ جنگی مقاصد میں ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی شامل نہیں ہے، جب کہ صدر ٹرمپ بارہا جوہری صلاحیتوں کو جنگ کے جواز کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیکس کے اربوں ڈالر خرچ ہوں گے، بہت سے امریکیوں کی جانیں جائیں گی اور آخر میں ایک سخت گیر حکومت اقتدار میں رہے گی۔

مرفی نے خبردار کیا کہ امریکا کے پاس آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا کوئی قابلِ عمل منصوبہ نہیں ہے، جو کہ تیل کی عالمی سپلائی کا ایک اہم راستہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں