ایران میں امریکی اسرائیلی جنگ کے دوران 19 ہزار 734 عمارتوں سمیت متعدد طبی اور تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ ایران میں امریکی اسرائیلی جنگ کے دوران شہری انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً 19 ہزار 734 عمارتیں متاثر ہوئی ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے مطابق جنگ کے دوران 77 طبی مراکز اور 65 تعلیمی ادارے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی و اسرائیلی حملوں کے باعث ہلال احمر سوسائٹی کے 16 امدادی مراکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہ نقصان ایران کی شہری زندگی پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے اور اس کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔













