ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے، اور فوجی کمیونیکیشن سسٹم متاثر ہوا ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل کے بن گورین ایئرپورٹ پر ایرانی میزائل حملے سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ میزائل اسرائیلی دفاعی نظام کو چکمہ دیتے ہوئے ایئرپورٹ کے قریب گرے۔
لبنان سے کیے گئے ایک اور میزائل حملے میں اسرائیلی فوج کا کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہوگیا جبکہ دو اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ گیدیون ساعر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کا خاتمہ اسرائیل اور امریکا کی مرضی پر منحصر ہوگا، تاہم اسرائیل لامحدود جنگ نہیں چاہتا۔















