ایران کے قریب تین تجارتی بحری جہاز حملوں کا شکار

ایران کے قریب تین تجارتی بحری جہاز نامعلوم حملوں کا نشانہ بنے، جس سے متاثرہ جہازوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے قریب تین تجارتی بحری جہاز حملے کا شکار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے دوران ایران کے قریب تین تجارتی بحری جہاز نامعلوم حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ میری ٹائم سیکیورٹی اداروں نے بتایا کہ خلیج میں مزید تین جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز سے متاثر ہوئے، جس سے جنگ کے آغاز سے متاثرہ جہازوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

ایران نے اسرائیل اور خطے کے دیگر مقامات پر حملے کیے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے باوجود تہران کی جوابی کارروائی کی صلاحیت برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، تاہم بعد ازاں کمی آئی۔ سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد جنگ کے خاتمے کے لیے راہ نکال سکتے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق ایران پر کیے گئے حملے جنگ کے آغاز سے اب تک کے شدید ترین تھے۔ تہران میں بینک دفاتر پر حملے کے بعد ایران کی فوجی قیادت نے انتباہ دیا کہ وہ امریکا یا اسرائیل سے کاروبار کرنے والے بینکوں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں