ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات مسترد

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبریں غلط ثابت ہوئیں، قریبی ذرائع کے مطابق وہ محفوظ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی اطلاعات مسترد

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، مگر قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے دوستوں سے رابطہ کیا جن کے متعلقہ حلقوں میں معلومات تھیں، جنہوں نے تصدیق کی کہ الحمدللہ مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں