کفایت شعاری پروگرام: اسمبلی اراکین کی گاڑیاں گراؤنڈ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے پروٹوکول گاڑیاں گراؤنڈ کر دیں۔ اراکین سے غیر ضروری اخراجات محدود کرنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کفایت شعاری پروگرام: اسمبلی اراکین کی گاڑیاں گراؤنڈ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کفایت شعاری پروگرام کے تحت اراکین اسمبلی کی پروٹوکول گاڑیاں گراؤنڈ کر دی ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق سرکاری ڈرائیورز کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے سرکاری پٹرول کا استعمال بھی بند کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی ہدایت پر سٹاف کا اوور ٹائم بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تاکہ اراکین اپنے غیر ضروری پروٹوکول اخراجات کو محدود کریں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سرکاری وسائل کا استعمال صرف بنیادی ضروریات تک محدود کرنا ضروری ہے اور یہ اقدام مالی کفایت شعاری کے لیے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں