پُراسرار ڈرون امریکی جوہری بیس تک جا پہنچا، سیکیورٹی الرٹ جاری

امریکی فوجی اڈے کے قریب پراسرار ڈرون کی پرواز کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری، تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی فوجی اڈے کے قریب پراسرار ڈرون کی پرواز، سکیورٹی الرٹ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ میں ایک پراسرار ڈرون کے اہم فوجی اڈے کے قریب پہنچنے پر حکام نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ بارکسڈیل ایئر فورس بیس کے قریب ڈرون کی موجودگی کے بعد فوجی حکام نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس اڈے پر جدید B-52 Stratofortress بمبار طیارے موجود ہیں جو جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حکام کے مطابق سکیورٹی الرٹ کو چارلی فورس پروٹیکشن کنڈیشن تک بڑھا دیا گیا ہے، جو ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ واقعہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پیش آیا، جہاں ایران ماضی میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز اور میزائل استعمال کرتا رہا ہے۔

فوجی حکام نے بتایا کہ ڈرون کی شناخت اور آپریٹر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ڈرون کو قبضے میں لیا گیا یا نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں