نیند میں رال بہنا عام ہے، مگر معمول بننے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیند کے دوران رال بہنے کا مسئلہ عام ہے، لیکن اگر یہ معمول بن جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
امریکا کے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی فینبرگ اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر لندن ڈیوک کے مطابق رال ٹپکنے کی وجوہات میں سلیپ اپنیا، منہ سے سانس لینا، سینے کی جلن، موسمی الرجی، نزلہ زکام، اور دانتوں کے مسائل شامل ہیں۔
سلیپ اپنیا ایک سنگین حالت ہے جس میں سانس رکنے کی وجہ سے رال بہنے لگتی ہے۔ اسی طرح موسمی الرجی اور سینے کی جلن بھی ناک کے ٹشوز کے ورم کی وجہ بنتے ہیں، جس سے رال کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
پیٹ کے بل یا پہلو پر سونے سے بھی رال بہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس زاویے میں لعاب دہن قدرتی طور پر تکیے پر منتقل ہوتا ہے۔
یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے معالج سے مشورہ کریں۔















