ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے پیش نظر پانچ ممکنہ منظرنامے پیش کیے گئے ہیں، جن میں مذاکرات سے لے کر فوجی کارروائی تک شامل ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے ممکنہ انجام کے حوالے سے پانچ اہم منظرنامے سامنے آئے ہیں۔
پہلا ممکنہ منظرنامہ یہ ہو سکتا ہے کہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات شروع کریں اور ایرانی جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے نیا معاہدہ طے پا جائے۔
دوسرے امکان کے مطابق امریکا دباؤ یا خفیہ کارروائیوں سے ایران کی قیادت میں تبدیلی لانے کی کوشش کر سکتا ہے۔
تیسرے منظرنامے میں ایران میں جنگ، معاشی بحران اور سیاسی دباؤ کے باعث عوامی احتجاج شروع ہو سکتے ہیں، جس سے حکومت متاثر ہو سکتی ہے۔
چوتھے امکان میں امریکا اور اسرائیل زمینی فوجی کارروائی کے ذریعے ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ یا کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔
پانچویں منظرنامے میں امریکی صدر ایران کی میزائل صلاحیت کو کمزور قرار دے کر جنگ میں فتح کا اعلان کر سکتے ہیں۔













