نیدرلینڈز میں کھڑکیوں پر پردے نہ لگانے کی روایت جاری

نیدرلینڈز میں کھڑکیوں پر پردے نہ لگانے کی روایت مختلف وجوہات کی بنا پر جاری ہے، جو لوگوں کے لیے تجسس کا سبب بنتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیدرلینڈز میں کھڑکیوں پر پردے نہ لگانے کی روایت

ایمسٹرڈیم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیدرلینڈز میں اکثر گھروں کی کھڑکیاں بغیر پردے کے ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے اندر کا منظر نظر آتا ہے۔ یہ روایت برسوں سے جاری ہے اور مختلف وجوہات کے باعث لوگوں کے لیے تجسس کا باعث بنتی ہے۔نیدرلینڈز میں دن اور رات کے وقت کھڑکیاں کھلی رہتی ہیں، جس کا سبب دیانت داری اور شفافیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد آزادی کے احساس نے بھی اس روایت کو پروان چڑھایا۔سماجی رویے اور پڑوسیوں سے تعلقات بھی پردے نہ لگانے کی ایک بڑی وجہ ہیں، جو محلے سے جڑے رہنے اور اعتماد پیدا کرنے کا احساس دیتے ہیں۔ڈچ گھروں کی بڑی کھڑکیاں کمرے کو روشن رکھنے میں مدد دیتی ہیں، جبکہ پردے لگانے سے کمرے چھوٹے اور اندھیرے محسوس ہوتے ہیں۔یہ روایت تاریخ، سماجی اعتماد، گھریلو ڈیزائن اور روزمرہ زندگی کا مجموعہ ہے، جو ڈچ لوگوں کے لیے معمول کی زندگی کی علامت ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں