رمضان میں چکن اسموکی کونز کے ذریعے افطار کا ذائقہ دوبالا کریں

کراچی: رمضان میں منفرد ذائقے کے لیے چکن اسموکی کونز ایک بہترین انتخاب ہیں جو سمودے اور پکوڑوں کو بھلا دیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان میں چکن اسموکی کونز کے ذریعے افطار کا ذائقہ دوبالا کریں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان کے دسترخوان کو منفرد بنانے کے لئے خواتین نت نئی تراکیب کی تلاش میں رہتی ہیں۔ چکن اسموکی کونز ایک ایسی ہی ذائقہ دار ترکیب ہے جو سمودے اور پکوڑوں کو بھلا دے گی۔

اس ترکیب کے اجزاء میں تیل، ثابت زیرہ، لہسن ادرک پیسٹ، ہری مرچ، چکن بون لیس، پیاز، گاجر، شملہ مرچ، کالی مرچ، ہلدی، کٹی لال مرچ، نمک، کیچپ، چیز اور مایونیز شامل ہیں۔

ترکیب کے مطابق ایک فرائی پین میں تیل کو گرم کر کے ثابت زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں، پھر لہسن ادرک پیسٹ اور ہری مرچ ڈال کر بون لیس چکن پکائیں۔ بعد میں پیاز، گاجر، شملہ مرچ ڈال کر بھونیں۔ نمک، کالی مرچ، کٹی لال مرچ، ہلدی اور کیچپ ڈال کر پکائیں۔ آخر میں چیز اور مایونیز شامل کریں۔

اس مکسچر کو کون کی پٹیوں میں بھر کر میدہ اور کارن فلور کے پیسٹ میں ڈبوئیں، پھر سویاں لگائیں اور ڈیپ فرائی کریں۔ چکن اسموکی کونز کو کیچپ اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں