ایران جنگ کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود بندش سے مشکلات کا سامنا ہے، پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر دی ہیں، جو پہلے ہی پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے متاثر تھیں۔ ایئر انڈیا اور انڈیگو کی متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ متبادل راستوں کے باعث پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔
بھارت کی ایئر لائنز کو ایران، عراق اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کی فضائی حدود سے بچنے کی ہدایات دی گئی ہیں، جس سے انہیں افریقہ کے طویل راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ انڈیگو کی بعض پروازوں کا دورانیہ دو گھنٹے تک بڑھ گیا ہے جبکہ ایئر انڈیا نے اضافی پروازیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، لیکن طویل راستوں کی وجہ سے سفر کا وقت کافی بڑھ گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ایئر انڈیا کو پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے سالانہ تقریباً 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے بھی مالی بوجھ میں اضافہ کیا ہے۔















