معاذ صداقت کا قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو پر جذباتی اظہار

معاذ صداقت نے قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو پر والدہ کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
معاذ صداقت کا قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو پر جذباتی اظہار

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑی معاذ صداقت نے اپنے پہلے میچ کے موقع پر جذباتی انداز میں والدہ کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کی والدہ نے مشکل حالات میں اچھے دنوں کی پیش گوئی کی تھی۔

اپنی پہلی پیشی پر معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ اچھے دن آئیں گے اور آج وہ دن آ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی فیملی نے ہمیشہ ان کی حمایت کی اور شاہین آفریدی نے ٹیم میں شمولیت کی خوشخبری دی۔

ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ون ڈے ٹیم کے دیگر نئے کھلاڑی شامل حسین نے بھی اپنی شمولیت کو ایک خواب قرار دیا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے تجربے نے ان کے کھیل میں نکھار پیدا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں