سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان کیا اور شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اس موقع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام تنظیمیں اپنے روایتی راستوں پر ریلی نکالیں۔
ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یوم علی کے موقع پر ملک بھر میں جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں اور کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کیا گیا ہے۔















