ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ کا رابطہ، حملوں اور کشیدگی پر تبادلہ خیال

ایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا، اقوام متحدہ نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران-اقوام متحدہ گفتگو: عالمی حملوں کی مذمت کا مطالبہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ٹیلی فونک گفتگو میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ حملوں میں اسکولوں، اسپتالوں اور تاریخی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ایران نے عالمی برادری سے ان حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکی اڈے خطے میں نشانہ بن سکتے ہیں۔ ایران نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے عالمی امن کے تحفظ کے لیے واضح موقف اختیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سفارتی کوششیں خطے میں تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں