پورٹ قاسم پر 23 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کے دو جہاز پہنچ گئے، گیس کی قیمت کم ہونے کا امکان

پورٹ قاسم پر 23 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کے دو جہاز پہنچے۔ مزید دو جہاز عید الفطر سے پہلے پہنچنے کی توقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پورٹ قاسم پر 23 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کے دو جہاز پہنچے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد 23 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں، جبکہ مزید دو جہاز عید الفطر سے پہلے پہنچنے کی توقع ہے۔

پورٹ قاسم پر اریس جہاز 11 ہزار میٹرک ٹن اور اٹلانٹک جہاز 12 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پہنچے ہیں۔ مزید دو جہاز ULLSWATER اور MD23 عید الفطر سے قبل پاکستان پہنچیں گے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت بڑھا کر 350 سے 450 روپے فی کلوگرام کی جا رہی ہے، حالانکہ سرکاری قیمت 225 روپے فی کلوگرام مقرر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ اور شپنگ لائنز کے فریٹ بڑھنے سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم جنگ بندی کے اشاروں اور مزید کنسائمنٹس کی آمد سے قیمتوں میں کمی کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں