ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کی تاریخی وراثت 6 ہزار سال پر محیط ہے اور کوئی قوت اسے مٹا نہیں سکتی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بیان دیا ہے کہ ایران کی تہذیبی اور تاریخی وراثت تقریباً 6 ہزار سال پر محیط ہے اور کوئی قوت اس عظیم قوم کو مٹا نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے تاریخ سے نابلد ہیں۔ ایرانی قوم کی مضبوطی اور اس کی تاریخی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ صدیوں کے دوران ایران پر کئی حملے ہوئے، مگر یہ قوم آج بھی قائم ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی تہذیب، ثقافت اور تاریخی شناخت پر فخر کرتی ہے اور یہ وراثت ہمیشہ قائم رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کے خلاف بیانات دینے والوں کو تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ زمین صدیوں سے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اپنی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہے۔












