چین کو افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش

چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ قرار دیا اور افغان طالبان سے ان کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کی افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکونگ نے طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں فتنہ الخوارج، ای ٹی آئی ایم، داعش اور دیگر متحرک ہیں۔

چینی مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں پڑوسی ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور افغانستان میں چینی شہریوں پر حملے بھی ہوئے ہیں جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ چین افغانستان سے ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خطرات کو سنجیدگی سے تسلیم کریں اور افغانستان کی سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد عناصر کا خاتمہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں