بیرسٹر گوہر نے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو مسلم ممالک پر حملے نہیں کرنے چاہئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران مسلم ممالک پر حملے نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خطے کے حوالے سے موقف دے چکی ہے کہ جو پاکستان کے دشمن ہیں وہ دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ مسلم ممالک کو نشانہ نہ بنائے اور ایوان کو بریفنگ دے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے مطالبات کے باوجود پالیسی اسٹیٹمنٹ نہیں دی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر عمل ہونا چاہیے اور بھارت افغانستان کے پیچھے دہشت گردی کروا رہا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیاں بند کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی خواہش ہے اور اگر انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو رہائی ہو چکی ہوتی۔













