بحرین نے ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے پر 5 پاکستانیوں سمیت 6 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے عوام کو غیر مصدقہ ویڈیوز سے بچنے کی اپیل کی۔
منامہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اینٹی سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ نے ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں 6 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان میں 5 پاکستانی اور ایک بنگلادیشی شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان نے ایران کے حملوں کے نقصانات کی ویڈیوز بنا کر انہیں پوسٹ یا شیئر کیا، جن میں حملوں کے ساتھ ہمدردی کا تاثر دیا گیا۔ اس سے سکیورٹی اور عوامی نظم و ضبط متاثر ہو سکتا تھا۔
بحرین کی وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔












