پاکستان میں 600 میگاہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی، 5G کی رفتار میں اضافہ

پاکستان میں 600 میگاہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی سے 5G انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور کال ڈراپ کے مسائل میں کمی آئے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 600 میگاہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی، 5G کی رفتار میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں آج 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی ہوئی، جس میں بڑی ٹیلی کام کمپنیوں نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ اس نیلامی سے ملک میں فائیو جی انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور کال ڈراپ جیسے مسائل میں کمی آئے گی۔

نیلامی میں مختلف فریکوئنسی کے لاٹس فروخت کیے گئے۔ 700 میگا ہرٹز بینڈ خاص طور پر دور دراز علاقوں میں بہترین انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے مشہور ہے، جبکہ 2300 اور 2600 میگا ہرٹز بینڈز بڑے شہروں میں صارفین کی تعداد کو سنبھالنے میں مددگار ہوں گے۔

3500 میگا ہرٹز بینڈ، جسے فائیو جی کا گولڈن بینڈ کہا جاتا ہے، اس میں سے 22 لاٹس فروخت ہو گئے۔ حکومت نے اس بینڈ میں 28 لاٹس پیش کیے تھے۔

نیلامی میں 2100 میگا ہرٹز کی ایک لاٹ کی قیمت 7 کروڑ ڈالر تک رہی۔ یہ سرمایہ کاری پاکستان کو جلد 5G دور میں داخل کرنے کے لیے اہم ہے۔ موبائل کمپنیاں اسپیکٹرم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹاورز کو اپ گریڈ کریں گی، جس سے صارفین 5G سروسز سے مستفید ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں