ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی کا جرمانہ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

آئی سی سی نے ارشدیپ سنگھ پر ورلڈ کپ فائنل میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ارشدیپ سنگھ پر آئی سی سی کا جرمانہ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

اتوار کو احمد آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ارشدیپ سنگھ کو آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

ارشدیپ نے نیوزی لینڈ کی اننگز کے 11ویں اوور میں جارحانہ انداز میں گیند پھینکی جو کیوی بیٹر ڈیرل مچل کے پیڈز پر لگی، جس سے انہیں آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ارشدیپ کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا ہے جو 24 ماہ میں ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

ارشدیپ نے میچ ریفری کی تجویز کردہ سزا قبول کر لی، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

دیگر متعلقہ خبریں