عالمی توانائی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی

عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت 83.90 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی توانائی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، برینٹ کروڈ کی قیمت 83.90 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔ حالیہ تجارتی سیشن میں قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق، اس کمی کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے جلد ختم ہونے کے اشارے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں سپلائی کے طویل بحران کے خدشات کم ہو گئے ہیں جس سے سرمایہ کاروں نے تیل کی خریداری کم کر دی۔

اس سے قبل، خطے میں کشیدگی بڑھنے کے باعث برینٹ کروڈ کی قیمت 119.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ تھا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اسی راستے سے گزرتی ہے۔

قیمتوں میں کمی کی ایک اور وجہ روسی تیل سے متعلق ممکنہ پالیسی تبدیلیاں بھی بتائی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ روسی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر سکتا ہے جس سے عالمی منڈی میں سپلائی بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں تیل کی قیمتوں کا انحصار خطے کی صورتحال، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پالیسیوں پر ہوگا۔ اگر کشیدگی کم رہی اور سپلائی معمول کے مطابق جاری رہی تو قیمتیں مزید نیچے جا سکتی ہیں، تاہم کسی نئی کشیدگی کی صورت میں عالمی توانائی منڈی میں دوبارہ تیزی بھی آ سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں