ظہور خان نے دعویٰ کیا کہ بمراہ نے 2019 میں ان سے سلو بال کی تکنیک سیکھی تھی جب وہ ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیل رہے تھے۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یو اے ای کے کرکٹر ظہور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے 2019 میں ان سے سلو ڈلیوری کی تکنیک سیکھی تھی۔
ظہور خان نے ایک آن لائن پوڈکاسٹ میں بتایا کہ جب وہ ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیل رہے تھے، تو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز کے خلاف ایک میڈن اوور میں پانچ سلو بالز کی تھیں جو سمنز نہیں سمجھ پائے۔
بمراہ نے اس اوور کی ویڈیو دیکھی اور ان سے سلو بالز کے بارے میں پوچھا، جس کے بعد ظہور خان نے انہیں نیٹس میں اس تکنیک کے بارے میں سکھایا۔
ظہور خان کے مطابق، بمراہ نے ان کی دی گئی تکنیک کو کامیابی سے استعمال کیا، حالانکہ بمراہ پہلے بھی ایسی بولنگ کرچکے تھے۔















