جنگ کا فیصلہ ہم کریں گے، امریکا نہیں۔پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روکی جا سکتی ہے، جنگ کا فیصلہ ایران کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران: جنگ کا فیصلہ ہم کریں گے، امریکا نہیں: پاسدارانِ انقلاب

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان جنرل علی محمد نعینی نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روکی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس جنگ کو وسعت دینے کی صلاحیت موجود ہے اور آنے والے حالات کا فیصلہ اب ایران کرے گا۔

جنرل نعینی نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی قیادت اور اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا کر ایران کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے منصوبے ناکام ہو گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فوجی شہری آبادی کے درمیان چھپ کر انسانی ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا کہ وہ جھوٹے دعوے کر رہے ہیں کہ ایران کی مسلح افواج کو کمزور کیا جا چکا ہے۔ حقیقت میں ایرانی میزائل حملے زیادہ طاقت کے ساتھ جاری ہیں۔

جنرل نعینی نے کہا کہ ایران نے خطے میں امریکا کے جدید ریڈار نظام تباہ کر دیے ہیں اور امریکی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اپنے اڈوں سے نکل کر مختلف شہروں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات یا بات چیت اب ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں رہی ہے، کیونکہ ماضی کے جوہری مذاکرات کا تجربہ تلخ رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں