بحرین میں بھارتی شہری نتن موہن کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے موساد کو حساس معلومات فراہم کیں۔
مانامہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کر رہا تھا۔
گرفتار شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز موساد کو فراہم کیں، جن میں اہم اور اسٹریٹجک مقامات کی تفصیلات شامل تھیں۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، تاہم تفتیش اور تکنیکی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے کے بعد تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔












