پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 42 فیصد اضافہ

پاما کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 42 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فروری 2026 میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 42 فیصد اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز (پاما) نے گاڑیوں کی سالانہ فروخت کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی۔

پاما کے مطابق رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 43 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 28 ہزار 498 یونٹس تک پہنچ گئی۔ تاہم، فروری 2026 میں گاڑیوں کی فروخت کم ہو کر 17 ہزار 121 یونٹس ہو گئی۔

دو اور تین پہیوں والے یونٹس کی فروخت میں سالانہ 24 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ 12 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ فروری 2026 میں ان کی فروخت 1 لاکھ 59 ہزار 512 یونٹس رہی، جبکہ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں یہ 31 فیصد بڑھ کر 12 لاکھ 65 ہزار 61 یونٹس تک پہنچ گئی۔

ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں سالانہ 37 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 486 یونٹس سے بڑھ کر 664 یونٹس ہو گئی۔ رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں ان کی فروخت میں 82 فیصد اضافہ ہوا، جو 5 ہزار 296 یونٹس تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرکوں اور بسوں کی ماہانہ فروخت میں 40 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 12 فیصد اضافہ اور ماہانہ 31 فیصد کمی دیکھی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں