پشاور میں دوسرے رنگ روڈ منصوبے کی لاگت 60 ارب روپے متوقع

پشاور کا دوسرا رنگ روڈ منصوبہ 60 ارب روپے لاگت سے متوقع، 31 کلومیٹر طویل ہوگا اور ٹریفک دباؤ کو کم کرنے کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور میں دوسرے رنگ روڈ منصوبے کی لاگت 60 ارب روپے متوقع

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دوسرا رنگ روڈ منصوبہ زیر غور ہے جس کی لاگت 60 ارب روپے تک متوقع ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے جنوبی حصے کو کور کرے گا جو تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگا۔ منصوبہ کا مقصد ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں آؤٹر رنگ روڈ منصوبے کی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کرنے اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے حصول کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ شہر میں داخل ہوئے بغیر ٹریفک کو براہ راست سہولت ملے۔ رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں