پی ٹی اے نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں 144.5 ارب روپے کمائے، مختلف بینڈز کی لاٹس فروخت ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نیلامی سے 144.5 ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ اور وزیراطلاعات عطا تارڑ نے چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کے ساتھ نیلامی کا آغاز کیا۔ پی ٹی اے نے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 700 میگا ہرٹز میں دو لاٹ، 2300 میگا ہرٹز میں پانچ لاٹ، 2600 میگا ہرٹز میں 19 لاٹ اور 3500 میگا ہرٹز میں 22 لاٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
نیلامی کے پہلے مرحلے میں کل 507 ملین ڈالر پر پرائس لاک ہوئی، جس میں مختلف کمپنیوں نے 190، 180، اور 110 میگا ہرٹز اسپیکٹرم خریدے۔
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، کیونکہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی ہوئی ہے، جو انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری لائے گی۔















