پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 4 جہاز پیٹرول لے کر پورٹ قاسم پہنچ گئے، تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول کی ترسیل جاری ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے 4 جہاز لنگر انداز ہو گئے ہیں۔ پورٹ حکام کے مطابق، تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول کی منتقلی کا عمل جاری ہے اور ایک جہاز سے 37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کر لی گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل جاری ہے جبکہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا جہاز 12 مارچ کو پہنچے گا۔ ایک اور جہاز 13 مارچ کو 34 ہزار ٹن پیٹرول لے کر پہنچے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 119.50 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، قیمتیں کم کرنے کی کوشش کریں گے۔















