ایران نے 4 امریکی دفاعی ریڈار تباہ کرنے اور تل ابیب پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکا نے سعودی عرب سے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر منتخب ہونے کے بعد اسرائیل اور امریکی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔
لبنان میں حزب اللّٰہ نے ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا۔ دوسری طرف، متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ آئل انڈسٹری زون میں ڈرون کے ملبے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، تاہم انڈسٹری زون کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔
امریکا نے سعودی عرب میں موجود اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔












