پنجاب حکومت نے روایتی اسٹامپ پیپر کو ختم کر کے ای-اسٹامپ کا نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت اور شفافیت بڑھانے کے لیے روایتی سیکیورٹی اسٹامپ پیپر کو ختم کر کے ای-اسٹامپ کا نظام لاگو کر دیا ہے۔ اب تمام اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی اور اجرا مکمل طور پر آن لائن ممکن ہے۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب کے تحت اس نئے نظام کے ذریعے شہری گھر بیٹھے سرکاری پورٹل سے ای-اسٹامپ حاصل کر سکتے ہیں۔ موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی اور OTP تصدیق کے بعد ای-اسٹامپ فوری جاری ہوگا۔
ای-اسٹامپ کو عام سفید کاغذ پر ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے، جس سے بینک جا کر اسٹامپ خریدنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
نئے نظام کے ذریعے جعلی اور غیر قانونی اسٹامپ پیپر کے استعمال کا خاتمہ ہوگا اور ای-اسٹامپنگ سے شفافیت، سہولت اور تیز رفتار سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
شہری تمام اقسام کی مالیت کے اسٹامپ پیپر آن لائن پورٹل سے حاصل کر سکیں گے، جبکہ 300 روپے سے کم مالیت کے اسٹامپ پیپر اجرا کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔















