امریکا نے دو دن میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے

ایران کے خلاف جنگ میں امریکا نے ابتدائی دو دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے ہیں، جس سے امریکی کانگریس میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے دو دن میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار استعمال کیے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دو دنوں میں امریکا نے 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار استعمال کیے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق پینٹاگون نے ابتدائی دو دنوں میں بڑی مقدار میں جدید اسلحہ استعمال کیا، جس سے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس جنگی ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔ دوسری جانب سینٹکام نے ایران میں 5 ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں