ایران سے جنگ بندی پر چین، روس اور فرانس نے رابطہ کیا ہے، ایران کی شرط ہے کہ اس کے خلاف جارحیت دوبارہ نہ ہو۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے کہا ہے کہ چین، روس اور فرانس سمیت کئی ممالک نے جنگ بندی کے حوالے سے تہران سے رابطہ کیا ہے۔ ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے ایران کی پہلی شرط یہی ہے کہ اس کے خلاف جارحیت دوبارہ نہ کی جائے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ جنگ بندی کے لیے چین، روس اور فرانس سمیت کئی ممالک نے بات چیت کا آغاز کیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا تھا جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس حملے میں اب تک 1255 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں 200 بچے بھی شامل ہیں۔












