ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے: کمال خرازی

ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے، کمال خرازی نے امریکا پر سفارتی ناکامی کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے: کمال خرازی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ امور کے سربراہ کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

کمال خرازی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا سفارت کاری کی زبان نہیں سمجھتا، اور اس نے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ مذاکرات کے دوران ایران پر حملے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں سفارت کاری کی گنجائش نہیں رہی، اور جنگ کے باعث خطے اور دیگر ممالک پر معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

کمال خرازی نے عرب ممالک کو امریکا پر دباؤ ڈالنے کی تاکید کی تاکہ جنگ کا خاتمہ ہو، بصورت دیگر عالمی سطح پر معاشی دباؤ مزید بڑھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں