خضدار میں ورلڈ بینک پراجیکٹ کے 11 مغوی افسران اور مزدور بحفاظت بازیاب کر لیے گئے ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خضدار کے علاقے کرخ سے ورلڈ بینک پراجیکٹ کے 11 مغوی افسران اور مزدور بازیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہ افراد 22 اکتوبر کو اغوا کیے گئے تھے اور اب بحفاظت بازیاب کر لیے گئے ہیں۔
مغوی افراد ورلڈ بینک کے تعاون سے واٹر چینلز پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے، جن میں نجی کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر اور 6 مزدور شامل تھے جن کا تعلق سندھ سے تھا۔
بازیاب افراد کو گزشتہ شب رہا کر دیا گیا ہے اور خضدار پولیس نے ان کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔














