پاکستان نے سعودی عرب سے خام تیل کی فوری فراہمی کی درخواست کر دی

پاکستان نے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد سعودی عرب سے 2 ملین بیرل خام تیل عمان بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے سعودی عرب سے خام تیل کی فوری فراہمی کی درخواست کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پاکستان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ 23 مارچ کو عمان کی بندرگاہ پر 2 ملین بیرل خام تیل لے کر ایک بڑا آئل ٹینکر بھیجا جائے۔ اس تیل کو چار پاکستانی جہاز حاصل کریں گے۔

ابھی تک سعودی حکام نے تصدیق نہیں کی کہ یہ جہاز عمان کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا یا براہ راست پاکستانی سمندری حدود میں تیل فراہم کرے گا، جس کی وجہ سے غیر یقینی برقرار ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کو تیل کی ڈیفرڈ ادائیگی کی سہولت بڑھانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم کی سکیورٹائزیشن کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کے دو جہاز، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کا ایک جہاز اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا ایک جہاز اس بڑے ٹینکر سے خام تیل حاصل کریں گے۔ پارکو کی جانب سے فجیرہ، دبئی سے 67 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کی کھیپ پیر کی رات پاکستان پہنچ گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں