سابق کرکٹر کرتی آزاد نے آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کو مندر لے جانے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے، کسی ایک مذہب کی نہیں۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق کرکٹر اور لوک سبھا کے رکن کرتی آزاد نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو مندر پہنچانے پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو شرم آنی چاہیے، جب بھارت نے 1983 ورلڈکپ جیتا تو اُس ٹیم میں مختلف مذاہب کے کرکٹرز شامل تھے اور ٹرافی بھارت لائی گئی تھی۔
کرتی آزاد نے سوال اٹھایا کہ جب محمد سراج ٹرافی کو مسجد نہیں لے جاسکتے اور سنجو سیمسین چرچ نہیں لے کر گئے تو پھر ٹرافی مندر کیوں لے جائی گئی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرافی 140 کروڑ بھارتیوں کی ہے، کسی ایک مذہب کی نہیں۔ آئی سی سی کے صدر جے شاہ ٹرافی کے ہمراہ مندر کس حیثیت میں گئے؟
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو اپنے ہی ملک سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے چار، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا کے دو، دو کھلاڑی شامل ہیں جبکہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔















