ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹرمپ پر عدم اعتماد کا اظہار

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ کسی کو صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں ہے، وہ مذاکرات کے دوران جنگ شروع کر دیتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹرمپ پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ میں کوئی بھی ملک سنجیدگی سے جنگ رکوانے یا ثالثی کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے کیونکہ کسی کو صدر ٹرمپ پر اعتماد نہیں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کے دوران ہی جنگ شروع کر دیتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ائیرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ ایران کی نئی لیڈرشپ کو ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہوگی اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کے امکانات ختم ہوچکے ہیں۔

وائس ایڈمرل ریٹائرڈ محمد سلیم نے کہا کہ اگر ایران اور خلیجی ممالک ایک دوسرے پر حملے کریں گے تو وہ اسرائیل کے کھیل کا حصہ بن جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں