ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو تک اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں 70 سے 100 روپے کا اضافہ، ریٹیل قیمت 320 تا 350 روپے فی کلو۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو تک اضافہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عوام کو ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں 70 سے 100 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ریٹیل قیمت 320 تا 350 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد ایل پی جی کی سپلائی میں کمی اور قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت کو روس یا عمان سے ایل پی جی کا بندوبست کرنے کی تجویز دی ہے۔

حال ہی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 55 روپے کا اضافہ کیا تھا، جس سے مہنگائی کی شرح میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں