ایران نے آبنائے ہرمز کے استعمال کے لئے مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک کو گزرنے کی آزادی ہوگی۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے عرب اور یورپی ممالک کو آبنائے ہرمز کے استعمال کے لئے مشروط پیشکش دی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے ہاں سے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو نکال دیں گے، ان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی دی جائے گی۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکی اور اسرائیلی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔
ایران میں موجود پاکستانیوں کو فوری طور پر اپنے سفارتخانے سے رابطے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ایران خود کرے گا، یا تو سب کو تحفظ ملے گا یا کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔













