شامی صدر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی لبنانی کوششوں کی حمایت کی اور سرحدی دفاع کو مضبوط کرنے کا اعلان کیا۔
دمشق: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شامی صدر احمد الشراع نے کہا ہے کہ شام لبنان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لئے کی جارہی ہیں۔
یورپی رہنماؤں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران شامی صدر نے لبنانی صدر جوزف عون کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں میں شام ان کا ساتھ دے گا۔
شامی صدر نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر شام نے لبنان کی سرحد پر اپنی دفاعی فورسز کو مضبوط کر دیا ہے تاکہ جنگ کے اثرات شامی سرزمین تک نہ پھیلیں۔
لبنانی صدر جوزف عون نے قبل ازیں کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کرنے کا فیصلہ کر کے حزب اللہ نے لبنان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جس کے سنگین نتائج پورے ملک کو بھگتنا پڑیں گے۔













