افغانستان سے دہشتگردی عالمی خطرہ ہے۔ عاصم افتخار

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی عالمی خطرہ بن چکی ہے اور طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عاصم افتخار: افغانستان سے دہشتگردی عالمی خطرہ ہے

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس میں عاصم افتخار نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں جو پاکستان کے مختلف شہروں پر حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسی تنظیمیں افغانستان سے حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں جبکہ حالیہ حملوں میں معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان حکومت نے دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور امن قائم کرنے کی ذمہ داری سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

پاکستانی مندوب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں