روسی صدر کا امریکی صدر کو ایران سے جنگ کے خاتمے کا مشورہ

روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کی تجویز دی۔ دونوں رہنماؤں نے دیگر عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روسی صدر کا امریکی صدر کو ایران سے جنگ کے خاتمے کا مشورہ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران سے جنگ جلد ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں صدر پیوٹن نے جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

کریملن کے خارجہ پالیسی معاون یوری اوشاکوف کے مطابق، بات چیت میں یوکرین تنازعہ، وینزویلا کی صورت حال اور تیل کی عالمی صورت حال پر بھی غور ہوا۔ اس سے قبل پیوٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ نے عالمی توانائی بحران کو جنم دیا ہے۔

روسی صدر نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا اور کہا کہ ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے اور اس منصب پر ذمہ داریاں ہمت کا تقاضا کریں گی۔ پیوٹن نے ایرانی قوم کی یکجہتی کی امید ظاہر کی۔

دیگر متعلقہ خبریں